مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے 3نوجوانوںکو گرفتار کرلیا

جموں/سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں خطے کے رام بن اور ادھمپور اضلاع سے ۳ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو مختلف علاقوں میں گھر وں پرچھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ نوجوانوں کو اودھم پور دھماکے سے متعلق کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ ، ڈی آئی جی اودھم پور،ریاسی رینج سلیمان چودھری اور ایس ایس پی اودھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاکیے گئے نوجوانوں کی شناخت ضلع رام بن میں ہلہ بوہڑ دھار کے رہائشی محمد رمضان سہیل ،ضلع ڈوڈہ میں موٹلہ ڈیسا کے خورشید احمد اور دھانی بھدرواہ کے رہائشی نثار احمد خان کے طورپر ہوئی ہے ، انہوں نے دعویٰ کیاان تینوں کا تعلق ایک مجاہد تنظیم سے ہے ۔دوسری جانب جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ودیگر آزادی پسند تنظیموںکی طرف سے سرینگر سمیت دیگر علاقوںمیں احتجاج کے دوران پوسٹر چسپاں کردیے،پوسٹرز کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی کیخلاف نعرے درج تھے۔