مزید خبریں

بنگلہ دیشن،کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکہ ،ہلاکتیں 38 ہوگئیں

چٹاگانگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ کے قریب ایک شپنگ کنٹینرز کے ڈپو میں لگنے والی آگ کے باعث 38 افراد جاں بحق اور 300سے زاید زخمی ہوگئے ۔عالمی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے‘ 300 میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔آگ گزشتہ شب سیتا کنڈا کے ایک بڑے ڈپو میں لگی جہاں تقریباً 4 ہزار کنٹینرز رکھے گئے تھے، جن میں سے اکثر مغربی خوردہ فروشوں کے لیے تیار کردہ کپڑوں سے بھرے ہوئے تھے، آگ لگنے کے سبب کیمیکل سے بھرے کنٹینرز پھٹ گئے جس نے وہاں موجود آگ بجھانے والوں، صحافیوں اور دیگر افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے والے ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل معین الدین نے میڈیا کو بتایا کہ کنٹینر ڈپو میں ہائیڈروجن پَر آکسائیڈ موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے ہم اب تک آگ پر قابو نہیں پاسکے۔دھماکے باعث صحافیوں سمیت کئی لوگ فیس بک لائیو پر رپورٹ کر رہے تھے جن کا آخری اطلاعات تک کچھ پتا نہیں چل سکا‘ ۔ واقعے کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔اور چھٹیوں پر گئے ڈاکٹروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔