مزید خبریں

کراچی‘بلدیاتی انتخابات کیلیے نامزدگی فارم جاری کرنیکا سلسلہ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جاری کرنے کا سلسلہ شروع۔ سندھ لوکل کونسلز الیکشن رولز کے تحت ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سائوتھ نے ضلع جنوبی کی ٹائو ن میونسپل کارپوریشن لیاری اور ٹائون میونسپل کارپوریشن صدر میں الیکشن کمیشن کا شیڈول ڈپٹی کمشنر کمپلیکس (جنوبی) ایم اے جناح روڈ میں نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا ہے، تمام امیدوار اپنے نامزدگی فارم3 جون سے11 جون تک ریٹرننگ افسرکے دفاتر سے حاصل کرسکتے ہیں، 13جون کو نامزد امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے،15 سے17 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے رد کرنے یا منظور کرنے کے فیصلوں کے خلاف18 سے22 جون تک اپیلیں سنی جائیں گی، پولنگ24 جولائی کو ہوگی۔