مزید خبریں

عمران نیازی ہارا ہوا ناکام سیاسی کھلاڑی ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی عرف گوگے خان تھکا ہوا ہارا ہوا پسپا ہوا ناکام سیاسی کھلاڑی ہے، ان کی سیاسی حکمت عملی، بولنا بھونکنا بکنا اور گالی دینا ہے۔ دیر جلسے میں عمران خان کے خطاب پرکا ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا گوگے خان نیازی سہولت کاروں اور بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں رہنے اور آنے کے عادی ہیں۔ گوگے خان، اسلام آباد، پنڈی، اور عدلیہ کو دبائومیں لاکر دوبارہ اقتدارمیں آنا چاہتا ہے۔ اداروں نے تحریک انصاف کی دفاع کانہیں پاکستان کی دفاع کاحلف اٹھایا ہے۔ نیوٹرل کی نیوٹریلٹی کافیصلہ ایک شخص کانہیں پورے ادارے کافیصلہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ڈی ایم اوراتحادی حکومت کو یقین ہے کہ ادارے، گوگے خان نیازی، کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔