مزید خبریں

شکار پور: گھریلو ناچاقی پر محنت کش کی خودکشی کی کوشش

شکار پور(نمائندہ جسارت)لکھیدر تھانے کی حدود بھٹا محلہ میں درویش کمار ولد گرمک داس نے گھریلو ناچاقی پر اپنے گھر میں خودسوزی کی کوشش کی، تشویشناک حالت میں درویش کمار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق 80 فیصد جسم جل گیا ہے فرسٹ ایڈ دے کر تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر درویش کمار نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر کے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے، درویش کمار بلوچستان کے علاقے سبی کا رہائشی ہے اور یہاں مزدوری کرتا تھا۔