مزید خبریں

جیکب آباد ،بااثرافراد کیخلاف گڑھی چند کے رہائشی خاندان کا احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے قصبہ گڑھی چنڈ کے رہائشی مرد و خواتین نے تیسرے روز بھی تپتی دھوپ اور لو سے بے نیاز ہو کر سود خور کے خلاف ڈی سی ہائوس کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ان کے خلاف سخت نعریبازی کی۔ مظاہرین عبدالغفور لاشاری ،مسمات زیندو ،عبدالرزاق اور دیگر نے کہا کہ عبدالوہاب جتوئی نے ہمارے بھائی عمر لاشاری کو سود پر پیسے دیے جس کا ہمیں علم نہیں ہے عمر لاشاری ایک ماہ قبل اپنے بیوی بچوں سمیت گھر سے چلا گیا ہے اور عبدالوہاب جتوئی ہمیں تنگ اور ہراسان کررہا ہے ہمارے گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے آباد تھانے فریاد لیکر گئے تو پولیس نے ایک نہ سنی ،زمین پر ہل چلانے بھی نہیں دیا جا رہا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سود خور کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں تحفظ دیا جائے ۔