مزید خبریں

سندھ ہائی کورٹ:لاپتاافراد کے مقدمات درج کرنے کاحکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںلاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو لاپتا افرادکی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے احمد کاظمی اور علی جمال ودیگر کے اہلخانہ کو تھانے جاکر مقدمات کا اندراج کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ عدالت کاکہناتھا کہ پہلے گمشدہ افراد کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ا ور دیگر سے 25 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔علاوہ ازیں سندھ پولیس کی اپ گریڈیشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں چیف سیکرٹری اور آئی جی کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ،سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ صوبے کی پولیس کی تنخواہیں اور مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کی جائیں،مالی سہولیات کی کمی کے باعث فورس میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ درخواست میں چیف سیکرٹری, ہوم سیکرٹری، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔