مزید خبریں

ٹھٹھہ:بلدیاتی انتخابات ،نامزدگی فارم جاری کرنے کا سلسلہ شروع

 

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نامزدگی فارم جاری کرنے کا سلسلہ جمعے سے الیکشن آفس میں شروع ہوگیا ہے ضلع ٹھٹھہ کی 40 یوسیز ایک میونسپل کمیٹی 5 ٹائون کمیٹیز اور ضلع کائونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز کے فارم ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فارمز دینے کا سلسلہ 7 جون تک جاری رہے گا ۔