مزید خبریں

جاپان اور جنوبی فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ٹوکیو؍ منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے صوبے اوکیناوا کے شہر ناہا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 26.7993 ڈگری شمالی عرض البلد اور 126.4125 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔دوسری جانب جنوبی فلپائن کے صوبے سوریگاو ڈیل سور میں بھی صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔