مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان کے متنازع انٹرویونشرکرنے پرپابندی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی۔جاری اعلامیے کے مطابق پیمرانے تمام ٹی وی چینلز پر عمران خان کے انٹرویو کے متنازع مواد نشر کرنے یا نشر مکرر پر پابندی لگادی۔پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ مواد آئین کے آرٹیکل 19 کی شق 20 اے کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی
ہے، عمران خان کے بیان نے ملک کی آزادی، خود مختاری، سالمیت کو سنگین خطرے میں ڈالا ہے۔ پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کرسکتا ہے، عمران خان کا بیان امن وامان کے لیے نقصان دہ ہے۔