مزید خبریں

Jamaat e islami

تربیلافورپروجیکٹ میں مبینہ کرپشن سابق چیئرمین واپڈا نیب میں طلب

لاہور(نمائندہ جسارت)سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کے خلاف نیب نے کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں 6 جون کو طلب کر لیا،سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ہزار 410 میگا واٹ بجلی بنانے والے ایک منصوبے میں سست روی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث منصوبہ بروقت مکمل نہ ہوسکا اور 1 ہزار 410 میگاواٹ بجلی ملک کی بجلی میں شامل نہ کی جاسکی۔ جس سے تربیلا فور نامی منصوبے کی مد میں 753 ملین ڈالر کی مبینہ کرپشن سامنے آئی ہے۔ مزمل حسین بطور چیئرمین واپڈا 7 مئی کو عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔