مزید خبریں

اسٹینڈرڈ کیمیکل کمپنی کے محنت کشوں کے ساتھ ہیں،قاسم جمال

کراچی (پ ر) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کہا ہے کہ نیشنل لیبر فیدریشن اسٹینڈر ڈکیمیکل کمپنی کے محنت کشوںکے ساتھ ہے اور ہم ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔لانڈھی میں اسٹینڈرڈکیمیکل کمپنی کے 300 محنت کشو ں کو فوری طور پر بحال کیا جائے، اگر تمام ملازمین کو بحال نہیں کیا گیا تو این ایل ایف ان ملازمین کے ساتھ احتجاج کرے گی اور وزیر اعلیٰ ہائوس تک مارچ کیا جائے گا۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں 5سے20سال سے لوگ ملازمت کر رہے ہیں لیکن ان کو سوشل سیکورٹی اورنہ ہی ای او بی آئی میں رجسٹر کیاگیا ہے اورنہ فیکٹری کا کارڈاور بھرتی لیٹر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ نہ ہی محنت کشوں کو کم از کم اجرت دے رہی ہے بلکہ 15000روپے تنخواہ کی مد میں دیے جاتے ہیں ۔