مزید خبریں

Jamaat e islami

مرتضیٰ وہاب کو ہٹائے جانے کا امکان، نیا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے ہوگا

کراچی (نمائندہ جسارت) ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایڈ منسٹریٹر کے لیے نام تجویز کرکے پیپلزپارٹی کی قیادت کو ارسال کردیے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے ایڈ منسٹریٹر کر اچی کے لیے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم اور گر یڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمن کے نام پیپلز پارٹی کی قیادت کو ارسال کر دیے ہیں۔ ایم کیوایم پیپلزپارٹی
معاہدے کے تحت کراچی ، حیدر آباد میں بلد یاتی ایڈ منسٹریٹر تبدیل کیے جا نے تھے اورایم کیوایم کی جانب سے دیے جا نے والے ناموں میں سے تعینات کیا جا نا تھا تا ہم اس سلسلے میں ملکی سیا سی صورتحال میں اتارچڑھاؤ کی وجہ سے تاخیر ہوئی تاہم معاہدے پر عملدر آمد کے لیے چند دن قبل پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملا قات ہو ئی تھی جس میں اس حوالے سے بھی بات چیت ہوئی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد کر اچی حیدر آباد کی بلد یاتی امور کی ذمے داری ایم کیوایم کو دیے جا نے کا امکان ہے۔