مزید خبریں

نوجوان نسل بدترین مسائل کا شکار ہے ،ذکراللہ مجاہد

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور میں نوجوان نسل بدترین مسائل کا شکار ہے۔بے روزگاری کی وجہ سے ڈگریاں ہولڈر نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں۔ نوجوانوں کیلیے کھیل کے میدان ناپید ہوچکے ہیں۔ سیاستدانوں کے چہتوں نے لاہور کے پارکوں پر قبضہ جما لیا ہے اور وہاں پر اپنے کاروبار اور مارکیٹیں بنا لی ہیں۔ شہر لاہور کے نوجوانوں کیلیے بڑا کھیل کا میدان منٹو پارک اب گریٹر اقبال پارک میں تبدیل کرکرکٹ، فٹبال اور ہاکی کے میدان نوجوانوں سے چھین لیے ہیں۔ نوجوان انتہائی مایوسی کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کیلیے امید کی کرن ثابت ہو گی۔ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی ان شاء اللہ نوجوانوں کی اس جدوجہد سے ہی اسلامی انقلاب کے ذریعے ملک میں رانج انگریزوں کے گلے سٹرے نظام کو تبدیل کریگی۔جماعت اسلامی ملک و قوم کے مسائل کو حل کیلیے مکمل ویژن اور ٹیم رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جے آئی یوتھ کے کام تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ لاہور عبداللہ اعجاز ایڈووکیٹ اوردیگر سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ ملک و قوم کے مسائل کو حل کرنے کیلیے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے۔ جے آئی یوتھ کے نوجوان آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کومنظم اور جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کیلئے آمادہ کریں۔