مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

ملک میں چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے،مولانا عبدالحق

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کل تک آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کا طعنہ دینے والے اب خود حکومت میں آکر آنکھ بند کر کے آئی ایم ایف کی شرائط منظور کر کے عوام کی زندگی تلخ بنارہے ہیں آئی ایم ایف کے غلام حکمران مسلسل مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے آئی ایم ایف کو بھی وہی حکمران چاہیے جو ان کی غلامی پر رضا منداوران کے احکامات کی پابندی کریں ۔آئی ایم ایف نے کبھی حکمرانوں ،اسٹیبلشمنٹ کی شاہ خرچیاں،مراعات ،عیاشیاں کم یا ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیاہمیشہ غریب عوام کو دبانے ا ن کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو لمحہ فکر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خوردنی اشیا ،کرائیوں ،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں اضافہ پر انتہائی تشویش ناک ہے کل تک جو سابقہ حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کررہے تھے انہوں نے اقتدار میں آکر مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ کردیا ہے۔ کل تک آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کا طعنہ دینے والے تھے اب خود حکومت میں آکر آنکھ بند کر کے آئی ایم ایف کی شرائط منظور کر کے عوام کی زندگی تلخ بنارہے ہیں لوگوں نے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں کی حکومتوں کو دیکھ لیا اور ان کا تجربہ کرلیا ہے یہ سب آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور ان کے پاس اس غلامی سے نکلنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے یہ لوگ آئی ایم ایف کی غلامی کے ذریعہ ملک کو دیوالیہ کر کے ملک کو ایٹمی طاقت سے محروم کرنا چاہتے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں ان سب کو مسترد کردیں اور ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی جدوجہد کریں کیونکہ اس کے سوا ملک کے معاشی سیاسی اقتصادی حالات کے سدھرنے اور سنورنے کا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔جماعت اسلامی کرپشن آئی ایم ایف وامریکی غلامی کے خلاف ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ لٹیروں ناکام ہوجائے ۔آئی ایم ایف کا قرض ادا کرنے کیلیے زرداری ،نوازشریف اور عمران خان کا جائدادفروخت کرکے قرض ادا کیا جاسکتا ہے۔