مزید خبریں

شمالی وزیرستان میںتیل وگیس کے ذخائردریافت

میرانشاہ(صباح نیوز)شمالی وزیر ستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔اطلاعات کے مطابق اس نئی دریافت سے یومیہ 25ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300بیرل تیل حاصل ہوگا۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے اپنے اعلامیے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔