مزید خبریں

بچے کے اغوااورقتل کیس میں3ملزموں کوعمرقید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت میں بارہ سالہ بچے کے اغوا کے بعد قتل کا جرم ثابت، عدالت نے تین ملزمان کو اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں دو دو بار سزائے موت کا حکم دے دیاعدالت نے شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں ملزمان کو سات سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے تینوں ملزمان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے ملزمان کو دو لاکھ روے فی کس مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ملزمان پر الزام تھا کہ ملزمان میں شمشیر، سلمان اور عبدالستار شامل ہیں، ملزمان نے جنوری 2021 ء میں بلدیہ سعید آباد سے بارہ سالہ شاہد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا،ملزمان نے بچے کو قتل کرکے لاش کو جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دی تھی،ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا،ملزمان اور بچے کے والد کے درمیان 70 لاکھ روپے تاوان طے پایا تھا۔