مزید خبریں

پیپلز پارٹی کو کریمنل لوگوں کی ضرورت نہیں،حمز ہ بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیپلز یونٹی آف(کے ایم سی) کے سابق سرپرست اعلیٰ شفیع ولی لاسی اور موجودہ سرپرست اعلیٰ حاجی حمزہ بلوچ ،بنیادی صدر اشرف اعوان ،کنوینر کیپٹن شبیر جون اور کارکنان کی موجودگی میں پیپلز یونٹی آف (کے ایم سی ) کی موجودہ مرکزی باڈی کو تحلیل کردیا گیا۔ اس حکم نامے کا اعلان سرپرست اعلیٰ حاجی حمزہ بلوچ نے اپنے سربراہی میںاجلاس کے دوران کیااور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر کریمنل لوگوں کی ضرورت نہیں اور ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہی رہیں گے ہم قائد عوام کے حقیقی کارکن ہیں۔ شفیع ولی لاسی نے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کے اندر ایک بے چینی کی فضا قائم تھی اس بنا پر ضروری اقدامات کرنا اشد ضروری تھے۔ اشرف اعوان نے کہا کہ میں پیپلز یونٹی آف(کے ایم سی ) اور پیپلز پارٹی ایمپلائز فرنٹ کا سابق صدر اور موجودہ صدر ہوں جس کے چیئرمین تا حیات ولی محمد لاسی تھے اور اب ان کے صاحبزادے شفیع لاسی ہمارے ساتھ ہیں۔