مزید خبریں

لوٹے کیمیکل کے پمپنگ اسٹیشن میں ڈکیتی

گزشتہ دنوں رات تقریباً 12 بجے 7/8 ڈکیت کمپنی کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جو جدید اسلحہ سے لیس تھے، ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز اور پلانٹ آپریٹر کو باندھ کر زدوکوب کیا پلانٹ آپریٹر اشفاق احمد سے نقدی 5 لاکھ روپے موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے لوٹے کیمیکل لمیٹڈ کی انتظامیہ نے کسی بھی قانونی کارروائی سے گریز کیا لوٹے کمپنی ملازمین کے ساتھ اس سے پہلے بھی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں کمپنی کے رجسٹرڈ ٹھیکیدار الناصر ٹریڈر کے (علی شاہ) ذاتی طور پر ملوث رہے ہیں مثلاً پانی کی چوری میں محمد علی پلیجو (علی شاہ) کی سرپرستی میں پکڑا گیا جس پر لوٹے کمپنی کی جانب سے محمد علی پلیجو کو نوکری سے نکال کر ٹھیکیدار (علی شاہ) کو تحفظ فراہم کیا گیا اور ڈیزل کی چوری میں بھی براہ راست (علی شاہ) ملوث رہا ہے لیکن کمپنی انتظامیہ کی طرف سے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دی گئی انتظامیہ کی عدم توجہ سے ہمیشہ مزدوروں کو ہی نقصان اٹھانا پڑتا ہے دوران ڈکیتی ڈیوٹی پر موجود پلانٹ آپریٹر اشفاق احمد ایک ساتھ دو اداروں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں یہ موصوف واٹر بورڈ میں بھی اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر فائز ہیں اور لوٹے پاکستان لمیٹڈ میں پلانٹ آپریٹر کے عہدے پر ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ لوٹے کمپنی اور مزدوروں کے درمیان درجنوں کیسز لیبر کورٹ، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں لوٹے ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی FIR درج کروائی جائے ٹھیکیدار الناصر ٹریڈر کے (علی شاہ) اور اس کی پشت پناہی کرنے والے لوٹے کمپنی کے افسران کو بھی نامزد کیا جائے تاکہ ملوث لوگوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔