مزید خبریں

اسپورٹس بورڈ پروفیشنل انداز سے کام کرے، احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا سپورٹس بورڈ بہت سے مسائل سے دوچار ہے، چاہتے ہیں بورڈ پروفیشنل انداز سے کام کرے ۔ بچوں کی ذہنی صلا حیتوں میں اضافے کے لئے اسکولوں میں شطرنج کا کھیل رائج کرنے جا رہے ہیں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں تمام ادارے پیشہ ورانہ سے انداز سے کام کریں جن میں اسپورٹس بورڈ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے سپورٹس بورڈ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں جن کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو دی جانے والی گرانٹ کے لئے قواعد و ضوابط بنا دئیے گئے ہیں ۔ گرانٹس کا تھرڈ پارٹی آڈ ٹ بھی کرا یا جائے گا۔ اس وقت ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔