مزید خبریں

پاکستان کے عظیم دوست اورکشمیرکازکے مضبوط وکیل ڈاکٹرعلی الغامدی جدہ میں انتقال کر گئے

سفارتی، سماجی، صحافتی اورکمیونٹی کے تمام حلقوں کی جانب سے تعزیت اور اظہارافسوس کیا گیا
پاکستان کے عظیم دوست اورکشمیرکازکے مضبوط وکیل ڈاکٹرعلی بن محمد ال سعید الغامدی جدہ میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انکی رحلت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پاک کیمونٹی میں پھیل گئی اور ہر انکا جاننے والا اشکبارتھا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ ان کی تدفین جدہ کے مقبرہ الفیصلیہ میں ہوئی۔ ڈاکٹر الغامدی سابق سعودی سفارت کار، جنوب مشرقی ایشیائی امورکے ماہر، معروف صحافی، دانشوراورکالم نگارتھے۔ انھوں نے پاکستان سمیت کئی عرب ممالک میں سفارتی خدمات انجام دیں۔ وہ کشمیرکاز اورمحصورین مشرقی پاکستان کی سرپرستی اور ہر پلیٹ فارم پر آخر دم تک ان کی آواز بنے رہے۔ ان کی وفات پرکمیونٹی کے تمام حلقوں کی جانب سے دلی تعزیت اورسخت افسوس کا اظہارکیا گیا۔
قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ڈاکٹرعلی الغامدی کی رحلت واقعی افسوسناک اور بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ پاکستان کے عظیم دوست اور کشمیرکاز کے مضبوط وکیل تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جنت الفردوس میں سکون عطا فرمائے (آمین)۔

کشمیرکمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری نے کہا ہم اللہ سے ان کے لیے رحمت، مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ مجلس محصورین پاکستان کے کنوینر انجینئر سید احسان الحق نے ڈآکٹرعلی الغامدي کی وفات پر گہرے دکھ کار اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آر سی کے تمام اراکین، پاکستانی این جی اوز، اراکین کشمیر اور بنگلہ دیشی کیمپوں میں محصور پاکستانی ڈاکٹرالغامدی کی حمایت کے لیے ہمیشہ ان کےشکر گزاررہیں گے۔ ڈپٹی کنوینرحامد الاسلام خان نے کہا ہم آج ایک انتہائی ملنسار محسن پاکستان اور محصورین بنگلہ دیش کے لئے انٹرنیشنل ، سعودی میڈیا اور پاکستان کے ہر پلیٹ فارم پر دل و جان سے آواز بلند کرنے والی شخصیت سے محروم ہو گئے۔ ڈآکٹر علی الغامدي نے “پی آر سی” کی ہمیشہ سرپرستی کی آپ کا نام سقوط مشرقی پاکستان اور محصورین کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انجینرسید نیاز احمد، انجینئرسید اسلم تنویر، انجینئر سید نصیراحمد، انجینئرخالد جاوید، انجیئرعبدالرشید اور قاری محمد آصف نے دعا کی اللہ تعالٰی انکے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ مسلم ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نگراں ابو فرحان صدیقی، خالد وجہی، نقی خان، نے کہا للہ تعالیٰ علی الغامدی کو جنت الفردودس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ وہ ہمارے سرپرستوں میں تھے۔ ڈاکٹرعبدالعلیم خان نے کہا وہ بہت ہی مہربان دل والے عظیم انسان تھے۔ انہوں نے انسانیت کی بالعموم اور امت مسلمہ کی خاص طور پر بے لوث خدمت کی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں اپنے منتخب اور کامیاب لوگوں میں شامل فرمائے۔ ڈھاکہ (بنگلادیش) سے پی آرسی کے ہارون رشید نے اپنے پیغام میں کہا ڈاکٹر الغامدی بنگلا دیش کے کیمپوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کے عظیم ہمدرد تھے۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ انھوں نے کیمپ دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

سابق پریس قونصلر قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ سید حمزہ سلیم گیلانی اور صحافی چودھری محمد ریاض گھمن نے کہا آج ہم ایک مخلص دوست پاکستان سے پیار کرنے والے بہترین لکھاری سے محروم ہو گئے۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امیر محمد خان، شاہد نعیم، جہانگیرخان، خالد چیمہ، محمد عدیل، مزرا مدثر اور شعیب الطاف نے کہا پاکستان، کشمیر اور محصورین کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔