مزید خبریں

بدین : 14 سالہ بچی کے اغوا اور لاپتا کیے جانے کیخلاف احتجاج

بدین (نمائندہ جسارت) فردوس کالونی کی رہائشی خاصخیلی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے 14 سالہ بچی رخسانہ خاصخیلی کے مبینہ اغوا اور لاپتا کرنے کا الزام پڑوسی خاتون مٹھا شیدی پر عائد کرتے ہوئے پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔ فردوس کالونی کی رہائشی خاصخیلی برادری کی خواتین اور رخسانہ خاصخیلی کی دادی حمیرا خاصخیلی نے پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسن مٹھا شیدی رخسانہ کو کراچی سیر و تفریح کرانے کے بہانے لے گئی، ہماری اطلاع کے مطابق ہماری بچی کو نواب شاہ کے رہائشی کھبڑ ڈھری کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بدین تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پولیس بچی کی بازیابی کے لیے کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ احتجاجی خواتین نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے بچی کے اغوا اور لاپتہ کرنے پر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے بچی کو کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔