مزید خبریں

لانڈھی میں جماعت اسلامی کے تحت اسپرے مہم

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی اور اور الخدمت کے تحت یونین کونسل نمبر پانچ ،چھاور ساتھ میں مچھروں ودیگر حشرات ارض کے خاتمے اسپرے مہم شروع کی گئی ۔اسپرے مہم کا افتتاح ناظم علاقہ جماعت اسلامی لانڈھی شرقی میاںعبدالرحمان نے کیا۔جبکہ اس موقع پر یوسی پانچ کے وائس چیئرمین راجہ بلال ،یوتھ کونسلر معتصم انصاری ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اسپرے مشین کے ذریعے یونین کونسل کی اہم مساجد ،گرجا گھروں، بازاروں، پارک ،اسکولز اور گلیوں ،محلوںجراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی شرقی کے ناظم میاں عبدالرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے آگے بڑھ کر کام کیا ہے ۔شہر میں مچھروں کے خاتمے کیلیے جراثیم کش ادویات کا چھڑکائواور اسپرے بلدیہ عظمی کراچی کی ذمہ داری ہے لیکن قابض میئر کراچی کو عوام کی پریشانی اور مشکلات کا احساس نہیں ہے ۔