مزید خبریں

گورنر سندھ نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون پولیو ورکرغلام صغریٰ کے کام کی تعریف کی اور موذی مرض کے خاتمے میں ان کے کردار کو سراہا۔ خاتون ورکر غلام صغریٰ نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے صاحبزادے کو قطرے پلانے کے بعد گورنر سندھ کے تعریفی کلمات پر شکریہ ادا کیا۔