مزید خبریں

نائیجیریا: تیز رفتار گاڑی دیوار سے ٹکراگئی‘ 16 مسافر ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے اینوگو میں پیش آیا ۔ اینوگو صوبائی پولیس کے ترجمان ڈینیل نڈیوکوے کے مطابق حادثہ اوپی نسکا شاہراہ پر انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ بے قابو مسافر گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی اور حادثے میں 16 مسافر ہلاک اور بڑی تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ زیر علاج زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔