مزید خبریں

دبئی میں بارش سے تباہی عمان میں سیلاب کا انتباہ جاری

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) عمان کے مختلف علاقوں میں بارش کے پیش نظر اسکولوں کو بند کردیا گیا اور سیلاب کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وادیوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔دوسری جانب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہوا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنوں کو کم کر دیا گیا ہے۔ائرپورٹ حکام نے بتایا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث 5 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔