مزید خبریں

چین میں سڑک ٹوٹنے سے گاڑیاں کھائی میں جاگریں‘ 48 افراد ہلاک

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں موسلا دھار بارش کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بیٹھ گیا جس کے باعث 48 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے پر کئی گاڑیاں 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔امدادی کارروائیوں کے دوران کرین کے ذریعے گاڑیوں کو نکالا گیا۔اس دوران گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت نازک ہے۔