مزید خبریں

امارات کے اعلیٰ عہدے دار کے انتقال پر سعودی عرب کا اظہار تعزیت

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات کے اعلیٰ عہدے دار شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پرسعودی عرب نے افسوس کا اظہار کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور اہم عہدے دار کی وفات پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ شیخ محمد بن زاید کو بھجوائے گئے خط میں شاہ سلمان کی جانب سے شیخ طحنون کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایک خط میں اماراتی صدر سے تعزیت کی۔