مزید خبریں

برازیل میں شدید بارش سے تباہی‘10افرد ہلاک

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارش نے تباہی مچا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ریاست کے 100سے زائد علاقے متاثر ہوگئے، 3400 افراد بے گھر ہوگئے،جب کہ مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور21 لاپتا ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گھروں کی چھتوں پر تقریباََ 1500 لوگ پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آپریشن کیا گیا۔ ریاستی گورنر نے صورتحال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔