مزید خبریں

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید ،عامرمغل کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گرد عدالت نے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عامرمغل کی ضمانت میں 6مئی تک توسیع کردی۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ سب درخواستیں ایک ساتھ ہی سن لیں گے، پراسیکیوٹر بھی نہیں۔ فیصل جاوید نے استدعا کی کہ مجھے پشاور سے آنا پڑتا ہے، ہر تاریخ پر آتا ہوں لمبی تاریخ دے دیں جس پر جج نے حاضری مکمل کر کے چالان کے نقول فراہم کرنے کی تاریخ 17 مئی مقرر کر دی۔