مزید خبریں

سیاست میں فوج کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے،عارف علوی

راولپنڈی(آن لائن) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فوج کا واقعی دھاندلی میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں، عمران خان ساری قربانیاں دینے کو تیار ہیں ،وہ آج بھی دنیا بھرمیں پاپولرلیڈر ہیں ،فوج کا سیاست سے کیا کام ،سیاست میں فوجی مداخلت بند ہونی چاہیے ،یہ کہنا ملک کے 70 فیصد لوگ غلط ، چند لوگ صحیح یہ کہاں کی منطق ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر عمر ایوب اور رئوف حسن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست
میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نہیں ہے، یہ کہنا ملک کے70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے؟ سابق صدر نے کہا کہ عمران خان ساری قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں، وہ پوری دنیا میں پاپولر لیڈر ہیں میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، فوج کے اندر جو لوگ9مئی میں ملوث تھے صرف انہیں سزا دی گئی اسی طرح پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں مگر پوری پارٹی کرش کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا جنرل (ر) باجوہ نے جاتے جاتے کہا تھا اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ کیا ضرورت تھی پریس کانفرنس کی؟ آپ نے فوج کو بدنام کیا، الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں فوج کا واقعی دھاندلی میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نہیں ہے، یہ کہنا ملک کے70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے؟ یہاں جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، خدا کے واسطے ہماری فوج کو بچائیں یہ ہمارا ادارہ ہے میڈیا سے التماس ہے حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں،70فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنی پڑے گی، طاقت جس کے پاس ہے اسی کے ساتھ بات ہوسکتی ہے فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔