مزید خبریں

ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے متعدد افسران کو اہم ذمہ داریاں سپرد

لاہور (آن لائن) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے متعدد افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں، اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے سید حسین رضوی کو ڈی جی پاکستان ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا، گریڈ 21 کی آمنہ حسن کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی بے نامی انیشیٹیو لاہور اسٹیشن پر خدمات دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے، محمد عابد رضا کو چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔