مزید خبریں

جوبائیڈن نے ٹرمپ سے مباحثے پر رضامندی ظاہر کردی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ سے مباحثے پر رضامندی ظاہر کردی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر ری پبلکن حریف اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ سے مباحثہ کرکے خوشی ہوگی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدرٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے کہا کہ ٹرمپ اورجوبائیڈن کے درمیان مباحثے کاانتظام کریں گے۔