مزید خبریں

فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکان ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے انکو دوبارہ شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اگلے ہفتے فواد چودھری کی بانی چیئرمین سے ملاقات متوقع ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو پارٹی میں اہم ذمے داری بھی سونپی جانے کا امکان ہے، پارٹی قیادت نے بھی فواد چودھری کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔