مزید خبریں

دشمن کا مقابلہ اتحاد امت ہی سے ممکن ہے‘ سمیہ عامر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین ضلع شمالی میں شعبہ نشر واشاعت کے تحت رپورٹنگ اور عید ملن کا پروگرام منعقد ہو، جس میں غزہ کی صورتحال پر ڈوکو مینٹری دکھائی گئی۔ کراچی نشر و اشاعت کی نائب سمیہ عامر نے ڈاکو مینٹری پر اپنی بریفنگ میں کہا کہ اسلامی اجتماعیت ہی اللہ کے دشمنوں سے مقابلے کی قوت فراہم کرتی ہے،ہمارا دشمن ظالم ہے، مقابلے کے لیے پوری امت کا متحد ہونا ضروری ہے۔ دنیا کی سیاست کو سمجھنے کے لیے یہود کی فطرت اور نفسیات کو سمجھنا ہوگا جسے اللہ نے سورۃ البقرہ میں کھول کر بیان کر دیا ہے۔ اہل غزہ منہدم گھروں اور بے سرو سامانی میں ایمان کا وہ معیار پیش کر رہے ہیں جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہودی مظالم کی کوریج نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ مسلم حکمرانوں کی بے حمیتی انہیں خاموش کیے ہوئے ہے لیکن مسلم دنیا کے عوام اور غیر مسلم دنیا یہاں تک کہ خود امریکا کی یونیورسٹیز کے طالب علم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہودی مصنوعات کا مؤثر بائیکاٹ اسرائیل کو کمزور کر دے گا۔ روزمرہ اشیا صرف کے لیے کوالٹی کی قربانی بھی جہاد کی ایک صورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاد فلسطین کے لیے انفاق کرتے وقت غزوہ خندق اور تبوک میں انفاق کے معیار کو ذہن میں رکھیں۔ معروف مصنفہ عظمیٰ ابو نصر نے تذکیری گفتگو میں کہا کہ قرآن کی ہر آیت ہر زمانے کے لیے ہے۔میدان جہاد سجا کر جانچا جاتا ہے کہ ایمان کے دعوے میں کون سچا ہے اور کون جھوٹا۔جہاد فلسطین میں ہر مسلمان کواپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ بعد ازاں ایک دلچسپ سرگرمی کے ذریعے خبر بنانے کے نکات کی وضاحت بھی کی گئی۔