مزید خبریں

کینیڈا:فلسطینی رومال کیساتھ شرکت پر رکن اسمبلی کو ایوان چھوڑنے کاحکم

ٹورنٹو(رپورٹ : طارق مخدومی ) کینیڈا میں انٹاریو کی صوبائی اسمبلی میں فلسطینی رومال کے ساتھ شرکت کے باعث اسمبلی کی کاروائی روک دی گئی اور رکن اسمبلی کو ایوان چھوڑنے کا حکم دیا گیا جسے انہوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹاریو کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے اسمبلی اور اس کے اطراف میں فلسطینی رومال کے استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جسے فلسطینیوں کے خلاف ایک متعصبانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ہملٹن شہر سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ معذور رکن اسمبلی سارا جامع این ڈی پی کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھی لیکن فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ان کے واضح مؤقف کے باعث انہیں این ڈی پی سے نکال دیا گیا تاہم وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی پر اب بھی اواز بلند کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں کندرویٹو پارٹی کے اسپیکر نے فلسطینی رومال کو ایک سیاسی علامت قرار دیتے ہوئے اسمبلی کے اندر اور اطراف اس کے استعمال پر سختی سے پابندی لگا دی تھی تا ہم سارا جامع کا کہنا ہے کہ یہ ایک مذہبی یا ثقافتی علامت ہے جس کے استعمال کی پابندی مسلمانوں اور عربوں سے تعصب کے سوا کچھ اور نہیں گزشتہ روز جب وہ اجلاس میں فلسطینی کفایہ پہن کے آئین تو اسمبلی کی کاروائی روک دی گئی اور انہیں اسمبلی چھوڑنے کا حکم دیا گیا جو انہوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ اس معذور رکن اسمبلی کو طاقت کے استعمال کے ذریعے اسمبلی سے نکالنا شدید رد عمل کا باعث ہو سکتا تھا لہٰذا انہیں اسمبلی سے نہ نکالا جا سکا تاہم انہیں اس جرأت مندانہ مؤقف پر مختلف گروہوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے دباؤ اور بد سلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ دوسری جانب انہیں عمومی طور پر عوام کی حمایت حاصل ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت امریکا کے تعلیمی اداروں میں بھی احتجاجی مہم جاری ہے لیکن مغربی ممالک کی حکومتیں، ان کی خفیہ ادارے اور ان پر قابض انتہا پسند صہیونی حلقے حکومت کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ سارہ جامع معذور افراد کے لیے ایک تنظیم بھی قائم کی ہے اور کچھ برسوں قبل ان کو بے گھر افراد کی بحالی کے سلسلے میں احتجاج پر گرفتار بھی کیا تھا مختلف اہم معاملات میں لوگوں کی امداد کرنے والی سارا جامع کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے۔