مزید خبریں

قنبر علی خان : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا احتجاج

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف ضلع قنبر شہدادکوٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی اور آئین پاکستان کی حقیقی معنوں میں بحالی بالادستی قائم کرنے کے لیے اور 8 فروری اور 21 اپریل پی ٹی آئی کا چوری کیا گیا عوامی مینڈیٹ کی واپسی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی قنبر کرکٹ گراؤنڈ سے نثار ڈیپر کی قیادت میں پریس کلب تک پر امن ریلی نکالی گئی، کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی اور آئین پاکستان کی بحالی اور 8 فروری اور 21 اپریل پر پی ٹی آئی کا چوری کیا گیا عوامی مینڈیٹ کو واپس دیا جائے، گزشتہ کئی ماہ سے بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھا گیا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کی جائے ، وفاقی حکومت پی ٹی آئی سے ناانصافی کررہی ہے۔ بعد ازاں مظاہرین نے وفاقی حکام سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔