مزید خبریں

لاہور میں توانائی کے شعبے کی سب سے بڑی نمائش شروع

لاہور(کامرس ڈیسک)توانائی کے شعبے میں سب سے بڑی نمائش ’پاکستان آئل، گیس اینڈ انرجی ایگزیبیشن (POGEE)‘ لاہور میں، پر جوش انداز میں شروع ہو گئی ہے۔ یہ نمائش کا 18واں ایڈیشن ہے جو ایکسپو سینٹر، لاہور، میں منعقد ہو رہا ہے۔نمائش کا افتتاح فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(FPCCI) کے ریجنل چیئرمین اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب ذکی اعجاز نے کیا۔اس موقع پر آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء صلاح الدّین ، ریسکیو1122(پنجاب ایمرجنسی سروسز (کے ایڈمنسٹریٹر،ڈاکٹر عبدالرّحمن،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے صدر ،کاشف انور، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جلال حسن اور شیورون پاکستان (Chevron Pakistan)کیڈائریکٹر انڈسٹریل سیلز پنجاب راؤ آصف علی موجود تھے۔اس نمائش میں تیل، گیس اور بجلی سے تعلق رکھنے والی انتہائی جدید عالمی ٹیکنالوجیز پیش کیں جا رہیں ہیں۔اس کے علاوہ، اسی مقام پر،15ویں سیف سیکیور پاکستان نمائش بھی منعقد ہو رہی ہے۔ایک وقفے کے بعد واپسی کے باوجود ، POGEE اور SSP نے توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی متعدد بین الاقوامی اور مقامی معروف کمپنیوں کو پْرجوش انداز میں شرکت کے لیے راغب کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں سیمنز پاکستان (Siemens Pakistan)، جے سی الیکٹرانکس (نیدرلینڈز)، فلینڈرز انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بیلجیئم)، چین میں سرکاری ملکیت چلنیوالی کمپنی،ہانگچوHangzhou))ٹربائن پاور گروپ کے علاوہ دیگر غیر ملکی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ان اداروں کی نمائندگی اِن کے مقامی شراکت دارکر رہے ہیں۔توقع ہے کہ ایکسپو سینٹر، لاہور ،میں،بتاریخ 8 سے 10 مئی 2024 ء تک جاری رہنے والی اِس نمائش میں اہم اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری اداروں کے ہزاروں مندوبین شرکت کریں گے۔وسائل سے بھرپوراس فورم میں کی جانے والی تقاریر اور مباحثے اس نتیجے پر پہنچے کہ: پاکستان میں توانائی کا شعبہ ،ملک کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں، اہم کردار ادا کررہا ہے۔ طویل مدت میں، قوم کو عالمی ماحول کے تحفظ کے لئے توانائی کے زیادہ پائیدار ذرائع کے لئے منصوبہ بندی کرنا چاہئے. ’انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ (IEP)‘ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، سن 2030 ء تک، ملک میں توانائی کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائیگا جس سیبین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور صحت مند ترقی کے لیے اپنے کاروباری حصے میں اضافے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔مہمان خصوصی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےPOGEE میںشریک معزز نمائش کنندگان اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔