مزید خبریں

سکھر : جماعت اسلامی کے وفد کی ایس ایس پی شکارپور، کشمور سے ملاقات

سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر، نائب قیم صوبہ مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں وفد نے ایس ایس پی شکارپور /کشمور عرفان علی سموں سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر استاد مولانا ولی اللہ تنیو پر ناپر کوٹ تھانہ میں درج کی گئی بے بنیاد ایف آئی آر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور ایس ایس پی سکھر کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ مزید برآںوفد نے عوامی مسائل، موٹر سائیکلز کی چوری، دن دیہاڑے لوٹ مار، بالخصوص امن وامان کی صورتحال پر سخت تشویش سے آگا ہ کیا اور کہا کہ کچے اور پکے کے ڈاکوئوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی، لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، وفد میں محمد موسی تنیو بھی شامل تھے۔