مزید خبریں

سکھر : میرپور ماتھیلو کی جامع مدنی مسجد کا پہلی بار نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ افتتاح

سکھر (نمائندہ جسارت) گھوٹکی کے قریب گاؤں گل بیگ گڈانی میرپور ماتھیلو کی جامع مدنی مسجد کی تعمیر نو کے بعد پہلی بار نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ افتتاح ہو گیا۔ افتتاح کے موقع پر مسجد کے بانی ممنتظم ،جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے ضلعی رہنماء سردار احمد تبسم گڈانی نے خطاب کرتے کہا کہ مساجد اللہ کی نشانیوں میں سے ایک اہم نشانی ہے اور حدیث پاک کے مطابق جنت کے باغوں میں ایک باغ ہیں،اللہ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیںاور نماز قائم کرتے ہیں، اور زکوٰۃ دیتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی سے نہیںڈرتے ، انہوں نے کہا کہ جامع مسجد و مدرسہ باب العلوم گل بیگ گڈانی 1990 سے قائم ہے یہاںجماعت اسلامی کے بہت بڑے بڑے اجتماعات ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی صوبہ سندھ اور صوبہ سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی صاحب کے شکر گزار ہیں انہوں نے اس کار خیر میں مدد کی اور امیر جماعت اسلامی گھوٹکی مولانا محمد یوسف مزاری ، مختلف علاقوں کے لوگوں اور گوٹھ گل بیگ گڈانی کے نوجوانوں اور بزرگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں مدد و معاونت کی ہے۔