مزید خبریں

کندھکوٹ :ڈاکو راج کے خاتمے اور امن کیلیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں ڈاکو راج کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی تنظیموں اور ہر مکتبہ فکر پر مشتمل امن کھپے تحریک کی کال پر امن مارچ ریلی۔ امن مارچ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے لے کر پریس کلب تک نکالی گئی، کندھکوٹ امن مارچ ریلی کی قیادت امن کھپے مارچ تحریک کے سربراہ سماجی رہنما غلام مصطفی میرانی اور دیگر نے کی۔ کندھکوٹ امن مارچ میں شہر کی مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی، تاجر، وکلا، صحافی، ڈاکٹرز اور ہر مکتبہ فکر کے افراد مغویوں کے ورثاء اور نجی اسکولوں کے طلبہ سیکڑوں کی تعداد میں شریک تھے۔ کندھکوٹ امن مارچ ریلی کے شرکاء نے امن کے سفید جھنڈے اُٹھا کر ضلع بھر میں امن و امان کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے نعرے بازی کی۔ کندھکوٹ کشمور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، عوام غیر محفوظ ہو کر خوف میں مبتلا ہو کر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ امن مارچ رہنما کندھکوٹ ضلع بھر سے 30 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کے قید میں ہیں اور ہر آئے روز جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیس کے کچے میں ڈرامائی انداز میں آپریشن سوشل میڈیا اور فوٹو سیشن پر محدود ہو کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ کندھکوٹ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے دوروں سے بھی کوئی فوائد حاصل نہیں ہوئے، امن و امان بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو چکا ہے۔ ضلع بھر میں ایسی ابتر صورتحال کا وفاق اور سندھ حکومت کو نوحہ سنائی نہیں دے رہا ہے، ضلع کا کوئی ایسا علاقہ اور کوئی ایسی سڑک نہیں جہاں شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو۔ ضلع میں وفاقی اداروں کی مدد سے پکا آپریشن کر کے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور تمام مغویوں کو بازیاب کروا کر عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔