مزید خبریں

وزیراعظم بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں

ملتان (کامرس ڈیسک) صدر پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا عزم اور مشن بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اتحاد، یکجہتی ہے، ہم ذاتی مفاد نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں۔ جمعہ کو پاکستان سالوینٹس ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سیخطاب کرتے ہوئے خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے جس اعتماد کااظہار کر رہی ہے ہم ان کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ جلد ہم وفاقی حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز بھجوا رہے ہیں۔ایس آئی ایف سی اس ملک کی نئی نوید ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی بی ایف چئیرمین جنوبی پنجاب ملک طلعت سہیل نے کہا کہ خواجہ محبوب الرحمن محنتی اور قابل شخص ہیں ، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کریں گے۔