مزید خبریں

پاکستان اورایران مذہبی ‘تہذیبی اورثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں‘ساجد نقوی

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام قدیم مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں میں جڑے ہیں صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئے گی مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان کے بین الاقوامی موقف پر جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے مسلم ریاستوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر بڑے ہدف کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے پاکستانی اور ایرانی عوام کے تعلقات قدیم مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں پر استوار اور بڑی تاریخ سے وابستہ ہیں۔