مزید خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں‘ شکیل شیخ

NLFسندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میںاضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے IMF کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن بجلی ، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور مہنگائی کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی اور مظاہرہ منعقد کیے اس کے باوجود بھی حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی اور غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے جبکہ حکومت IMF کے سامنے مکمل طور پر سرینڈر کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف دیا جائے انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ اور غریبوں سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دیا ہے انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کی نہ اہلی اور نہ کام معاشی پالیسی کی وجہ سے پہلے ہی مہنگائی کے طوفان سے معیشت تباہ حال اور مرغی، انڈے ، گوشت ، آٹا دالیں سمیت روز مرہ کی ایشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور پیٹرول کی قیمتو ں میں اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس سے غریب آدمی اور تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہوگا۔