مزید خبریں

چیئرمین پی اے سی کیلیے شیر افضل مروت مضبوط امیدوار

 

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے شیر افضل مروت کا نام سامنے آ گیا۔ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیر افضل مروت کا نام دے دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنی چاہیے، قومی اسمبلی کی35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔