مزید خبریں

کسان اتحاد کی پنجاب کے 32اضلاع میں احتجاج کی کال

اوکاڑہ(صباح نیوز) پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک یسین جھجھ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں،صوبہ کے 32
اضلاع میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔پہلے مرحلہ میں 32اضلاع میں داخلی خارجی راستوں پر احتجاج ہو گا،صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک بھی بلاک کیا جائے گا،حکومت اپنے طے کردہ ریٹ 3900فی من گندم خریدے،گزشتہ ہفتے ہمارے پرامن احتجاج کے دوران سینکڑوں کسانوں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے کسانوں کی جیبوں سے رقوم نکال کر خرد برد کر لی۔کسان اتحاد تین مختلف مراحل میں احتجاج کرے گی،کسان منتخب لیگی ایم پی ایز.کے گھروں کے سامنے احتجاج کرے گی،کسانوں کی آواز نہ اٹھانے والے ایم پی ایز کے پتلے نذر آتش کئیے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک یسین جھجھ نے کہاکہ وزیر زراعت عاشق کرمانی کے گھر کے سامنے کسان خندق کھود کر محکمہ زراعت علامتی دفن کریں گے،ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، گرفتاریوں سے ڈرنے کا کو خوف نہیں،سابق نگران حکومت نے گندم درآمد کر کے غلطی کی ان کے خلاف کارروائی ہونی چائیے