مزید خبریں

بھارتی وزیراعظم کی سیکورٹی نے نوجوان کی جان لے لی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کے لیے لگائی جانے والی رسی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ ہندوتوا مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زاید اکاؤنٹس بند کرادیے۔ بھارت میں انتخابات کے پیش نظر نیپالی سرحد 3روز کیلیے بند کردی گئی۔ لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاست اتراکھنڈ میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے، جس کے باعث اترا کھنڈ سے متصل بھارت نیپال سرحد 3 روز تک بند رہے گی تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ اتوار کو کوچی شہر کے انتخابی دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کیلیے رسی لگائی گئی تھی جسے ہٹایا نہیں گیا۔ رات کے اندھیرے میں وہاں سے گزرنے والا منوج نامی موٹر سائیکل سوار نوجوان اس سے ٹکرا گیا جس کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں ہندوتوا مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زاید اکاؤنٹس دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرا دیے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی حکومت نے رواں سال 26 فروری سے 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زاید ایکس اکاؤنٹ بند کرائے ہیں۔