مزید خبریں

بھارتی عدالت عظمیٰ کا اروند کیجریوال کیس فوری سننے سے انکار

نئی دہلی (ویب ڈیسک) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو دہلی کی عدالت میں چیلنج کیا تھا تاہم بھارتی عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز ان کی مقرر کردہ سماعت فوری سننے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں عام انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اور نامور اپوزیشن لیڈر اروند کیجریوال کو گزشتہ ماہ 21 مارچ کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے ایجنسی کی جانب سے جواب موصول ہونے تک ان کی درخواست پر سماعت کو ملتوی کیا ہے، جبکہ ایجنسی کی جانب سے 27 اپریل تک جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل تک ایجنسی کی جانب سے جواب موصول ہونے کی صورت میں اروند کیجریوال کے کیس کی سماعت 29 اپریل کو مقرر کی جائے گی۔واضح رہے کہ اروند کیجریوال کے خلاف یہ الزام ہے کہ انہوں نے نجی کمپنیوں کو شراب کے لائسنس دینے کے دوران غیر قانونی ادائیگیاں کی ہیں۔