مزید خبریں

امارات صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہا ہے،قونصل جنرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قونصل جنرل نے کہا کہ امارات پاکستان کے صحت کے شعبے میں سرمایہ کا ری کررہاہے ۔ انھوں نے کہا اس سے عالمی معیار کے علاج کی سہولت میسر ہو سکے گی ۔ بخیت عتیق اور ان کے بیٹے حمدان نے بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ عید کے دن اپنی خوشیوں میں دوسروں کو یاد کرنا نیکی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان میں تیزی سے صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہی ہے جس سے عام شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ یو اے ای ہمیشہ سے پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے پاکستان صحت سمیت ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرے۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے عید کا دوسرا دن اپنے بیٹے حمدان عتیق کے ہمراہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ گزارا۔قونصل جنرل نھنے بچوں کے وارڈ میں گئے اور ان میں گھل مل گئے، قونصل جنرل نے بچوں میں تحفے تحائف اور عیدی بھی تقسیم کی۔ بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریض معصوم بچوں کو نہایت محبت اور بھر پور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح ہیں ان میں قوت مدافعت عام بچوں کے مقابلے کم ہوتی ہے، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت پاکستان میں صحت کے شعبے میں بھی کام کررہی ہے اور چاہتی ہے پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے طرز پر مریضوں کو سہولیات میسر آسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان میں صحت کے شعبے میں اپنا مزید کردار ادا کریں گے ،متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔اولڈ ایج ہوم پہنچنے پرقونصل جنرل کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔ قونصل جنرل نے اولڈ ایج میں مقیم بزرگوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔بخیت عتیق نے اولڈ ایج میں موجود افراد میں تحائف تقسیم کیے اورعیدی بھی دی۔