مزید خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز پر مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی

لاہور (آن لائن) لاہور کی سیشن کورٹ نے پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کارروائی2مئی تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج کے تبادلے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی
نامی شہری نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی جبکہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔